Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

لاہورہائیکورٹ: آزادی مارچ روکنے کی درخواست پر وفاق، پنجاب حکومت سے جواب طلب

لانگ مارچ کو نہ روکا گیا تو ملک میں افراتفری پیدا ہو سکتی ہے، درخواست
شائع 14 نومبر 2022 03:21pm
تصویرــ پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ
تصویرــ پی ٹی آئی آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ

لاہورہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے آزادی مارچ کو روکنے کی درخواست پر وفاق اور پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

لاہورہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے درخواست پر سماعت کی، جس میں وزارت داخلہ، چیف سیکرٹری پنجاب اور آئی جی پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت کوبتایا گیا کہ ملک میں سیاسی جماعتوں کے جاری جلسوں اورلانگ مارچ کی وجہ قومی تجارت اور تاجر خطرے سے دوچار ہیں، لانگ مارچ کی وجہ سے ایک خاتون رپورٹر سمیت پانچ افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے پنجاب کی تمام سڑکیں بند کر دیں ہیں جبکہ موٹروے کے داخلی راستوں پر بھی کارکنوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اگرعمران ان کو لانگ مارچ سے نہ روکا گیا تو ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقنی بنانے کے لیے پی ٹی آئی کو شہرسے دور کھلی جگہوں پر احتجاجی مظاہرہ کرنے کا حکم دے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ اہم معاملہ ہے سُن کر فیصلہ دیں گئے۔

عدالت نے وفاقی حکومت اورحکومت پنجاب کے وکلا کو جواب داخل کروانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت21 نومبر تک ملتوی کردی۔

Lahore High Court

PTI protest

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div