Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

روس کے یوکرین پر داغے گئے 2 میزائل پولینڈ میں جاگرے

میزائل ٹرک پر گرنے سے 2افراد ہلاک ہوگئے، پولش حکام
شائع 16 نومبر 2022 09:35am
روسی فورسز لانچروں سے سرحد پار سے یوکرین میں میزائل داغ رہی ہیں، تصویر: نیویارک ٹائمز
روسی فورسز لانچروں سے سرحد پار سے یوکرین میں میزائل داغ رہی ہیں، تصویر: نیویارک ٹائمز

روس کی جانب سے یوکرین پر داغے گئے دو میزائل پولینڈ میں جاگرے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں اداے کے مطابق میزائل یوکرین سے متصل پولینڈ کے ایک گاؤں میں گرے جبکہ پولش حکام کے مطابق میزائل ایک ٹرک پر گرا جس سے دو افراد ہلاک ہوگئے۔

حکام کے مطابق یہ واضح نہیں ہوا کہ میزائل کہاں سے لانچ کیے گئے لیکن واقعے کے بعد پولش وزیراعظم نے قومی سلامتی کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پولش حکومت کا کہنا ہے کہ وہ معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں لیکن لیٹویئن وزیردفاع اور یوکرینی صدر زیلنسکی نے الزام روس پرلگا دیا۔

پینٹاگون کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ میزائل گرنے کی اطلاعات کی تصدیق نہیں کرسکتے تاہم میزائل گرنے کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب روسی حکام نے پولینڈ میں میزائل حملے کی تردید کردی ہے۔

روسی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ پولینڈ پر میزائل حملے کا الزام اشتعال انگیزی ہے جس سے صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

russia

Ukraine

Poland

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div