Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ڈرامہ عشق جلیبی کی اداکارہ مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز

اداکارہ نے رواں برس مارچ میں بتایا تھا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے
شائع 16 نومبر 2022 10:58pm

کامیڈی ڈرامہ عشق جلیبی کی اداکارہ مریم نور کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا، اداکارہ کی شادی دسمبر میں فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ کے ساتھ طے ہے۔

اداکارہ مریم نور نے چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اسماعیل سے آئندہ ماہ (دسمبر) میں شادی ہونے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے اس میں تاریخ نہیں بتائی تھی۔

مریم نور نے اب اپنی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر اور ویڈیو میں مریم نور اپنے دوست و احباب کے ساتھ گانا گاتے اور ڈھول بجاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

مریم نور کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر پر ساتھی فنکار اور مداح انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اسماعیل بٹ کے ساتھ ان کی منگنی ہوگئی ہے ۔

maryam noor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div