عروج آفتاب ایک بار پھر’گریمی’ ایوارڈز کے لیے نامزد
پاکستانی نژاد امریکی گلوکارہ عروج آفتاب مسلسل دوسرے سال بھی ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں۔
عروج آفتاب کو سال 2021 میں پہلی بار ’گریمی‘ ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور انہیں اپریل 2022 میں پہلا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
بروکلین میں مقیم گلوکارہ کو حفیظ ہوشیارپوری کی غزل“محبت کرنے والےکم نہ ہوں گے“ گانے پر بہترین عالمی کارکردگی کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ ان سے قبل یہ غزل گلوکار مہدی حسن اور گلوکارہ فریدہ خانم نے بھی گائی تھی۔
اب انہیں سال 2023 کے گریمی ایوارڈز کے لیے بھی نامزد کردیا گیا اور وہ مسلسل دو سال تک موسیقی کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کے لیے نامزد ہونے والی پہلی پاکستانی نژاد گلوکارہ بن گئیں۔
عروج آفتاب نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا کہ انہیں اور ان کی ساتھی گلوکارہ انوشکا شنکر کو ’بیسٹ گلوبل میوزک پرفارمنس‘ کی کیٹیگری میں ’ادھیڑو نا‘ گانے پر نامزد کیا گیا ہے۔
گزشتہ ماہ انہوں نے بتایا تھا کہ انہوں نےاپنا ایک اور گیت“ادھیڑو نہ “بہترین عالمی کاکردگی، بہترین ترتیب، بہترین ساز اور بہترین آواز کے زمروں میں گریمی ایوارڈ کیلئے پیش کیا ہے۔
اس گانے میں بھارتی نژاد برطانوی ستار نواز انوشکا شنکر نے بھی اپنے فن کے جوہر دکھائے ہیں جبکہ یہ گانا عروج آفتاب کے تازہ ترین البم ’ولچرپرنس‘کا حصہ ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔