Aaj News

ہفتہ, اپريل 20, 2024  
11 Shawwal 1445  

توشہ خانہ تحائف خریدنے والے عمر فاروق سے جان کا خطرہ ہے، اداکارہ صوفیہ مرزا

عمرفاروق نے12سال قبل میرے بچوں کو اغواء کیا، سابق اہلیہ
شائع 17 نومبر 2022 11:56pm

سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانے سے فروخت کی گئی گھڑی خریدنے کے دعویداردبئی میں مقیم پاکستانی تاجر عمر فاروق ظہور کی سابقہ اہلیہ اداکارہ صوفیہ مرزا نے دعویٰ کیاہے کہ مطلوب مجرم عمر فاروق ظہور سے جان کا شدید خطرہ ہے ۔

توشہ خانہ اسکینڈل میں حالیہ پیش رفت کے نتیجے میں عمر فاروق ظہور کے منظر عام پر آ نے کے بعد اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنی جان کے حوالے سے سنگین خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ مجھے مطلوب مجرم عمر فاروق ظہور سے جان کا شدید خطرہ ہے جس نے 12 سال قبل صدف اور زبیر کی جعلی ولدیت پر میرے بچوں کو اغوا کرکے اسمگل کیا تھا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میرے خلاف بوگس ایف آئی آر درج کی جارہی ہیں، میرے خلاف تمام جھوٹے مقدمات اور خبریں مجھے میرے بچوں سے محروم کرنے کے لیے چلائی گئی ہیں۔

اداکارہ صوفیہ مرزا نے اپنے سابق شوہر عمر فاروق ظہور کے خلاف اپنی بیٹیوں کو اغوا کرکے جعلی والدین کے ذریعے دبئی اسمگل کرنے کا مقدمہ دائر کررکھا ہے۔

سپریم کورٹ ملزم عمر فاروق ظہور کو اشتہاری قرار دیکر انٹرپول سے ان کے ریڈ وارنٹ جاری کرواچکی ہے۔

Sophia Mirza

Umer Farooq

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div