Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

دفاعی نمائش آئیڈیاز 2022 چوتھے روز بھی جاری

سی ویو پر ائرشو میں دفاعی صلاحیتوں کا بے مثال مظاہرہ بھی کیا گیا۔
شائع 18 نومبر 2022 08:20am
Defense Exhibition Ideas 2022 in Karachi | AZB kit series introduced by Pakistani company

دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار بائیس (2022) چوتھے روز بھی جاری ہے۔

نمائش آئیڈیاز 2022 کے تیسرے دن پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار پیشہ ورانہ مہارت دکھائی۔

آئیڈیاز کراچی شو میں جے ایف سیونٹین تھنڈر گھن گرج کے ساتھ فضاء میں نمودار ہوئے تو سب کے دل جیت لیے۔

تینوں مسلح افواج کے جوانوں اور پائلٹس نے دفاعی صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کیا، پاک بحریہ کے ایس ایس جیز نے اینٹی ٹیرارزم کا مظاہرہ کیا، ہوور کرافٹ اور سی کنگ ہیلی کاپٹر سے ٹروپس کو سمندر میں اتارا گیا۔

سی ویو پر تقریب میں گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سمیت بڑی تعداد میں مندوبین شریک ہوئے۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے خطاب میں پاک فوج کو نمائش کے انعقاد پر مبارکباد دی۔

شرکاء پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو دیکھ کر داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔

پاک فضائیہ ہو یا بری فوج یا ہو پاک بحریہ سب کی مہارت عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، تمام افواج دشمن کے تمام ناپاک عزائم کو ناکام کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔

نمائش میں بم پروف آرمرڈ وہیکل حمزہ کی دھوم ، بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے جہاز کا ٹکڑا بھی نگاہوں کا مرکز رہا۔

اس سے قبل، نمائش میں بڑی تعداد میں ملکی و غیر ملکی شخصیات کی ایکسپو سینٹر میں آمد جاری ہیں، نمائش میں جرمنی کمپنی کی جانب سے ایک ایسی ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے جو اے ٹی ایمز میں ہونیوالی ہیکنگ کی روک تھام کر سکے گا۔

نمائش میں نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک، NASTP، جو کہ انتہائی اہمیت کا حامل ایک قومی منصوبہ ہے یہ منصوبہ نمائش میں سب سے زیادہ سراہا جانے والا پروجیکٹ بن گیا۔

پاک فضائیہ کے اہلکاروں نے حاضرین کو پروجیکٹ کے بنیادی عناصر، ذیلی منصوبوں اور مستقبل کے ممکنہ اختراعات کے بارے میں بریفنگ دی۔

karachi

sindh

Ideas 2022

Karachi Expo

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div