Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

آلودگی میں اضافہ: لاہور، کراچی کی فضا شدید مضر صحت قرار

دمہ اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں، ماہرین صحت
شائع 20 نومبر 2022 10:18am
کراچی میں صبح سویرے سورج کے نکلنے کا منظر، تصویر: اے پی پی
کراچی میں صبح سویرے سورج کے نکلنے کا منظر، تصویر: اے پی پی

آپ کو یہ جان کرحیرانی ہوگی کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں شمار کیے جانے والے شہرتاحال دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں نمایاں ہیں۔

آلودگی کے اعتبارسے لاہور پہلے اور کراچی چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ دونوں شہروں کی فضا شدید مضر صحت قرار دیا جاچکا ہے۔

لاہورکی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 227 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ جبکہ کراچی کی فضا میں آلودہ زرات کی مقدار 173 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ 151 سے 200 درجے تک آلودگی مضر صحت ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت ہے۔

اس کے ساتھ ہی301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہرکرتا ہے، آلودگی سے متعلق ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ دمہ اور سانس کے مریض خصوصی احتیاط کریں۔

karachi

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div