Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے نیا اعزاز حاصل کرلیا

فلم کو گزشتہ روز 13 اکتوبر کو دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا ہے
شائع 23 نومبر 2022 12:41am

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے صرف ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

فلم کو گزشتہ ماہ 13 اکتوبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا گیا تھا اور یہ پہلی پاکستانی فلم بنی تھی جسے اپنے ملک کے مقابلے بیرون ممالک کی زیادہ اسکرینز پر دکھایا گیا تھا۔

انسٹاگرام کے آفیشل پیج پر تصدیق کی گئی کہ فلم نے دنیا بھر سے ڈیڑھ ماہ میں 200 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ کو تقریبا 70 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا گیا تھا اور اس کی تیاری میں پانچ سال تک کا وقت لگا تھا مگر فلم نے محض ڈیڑھ ماہ میں بجٹ سے دگنی کمائی کی۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ 1980 سے قبل بنائی گئی پنجابی فلم ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس کی ہدایات بلال لاشاری نے دی ہیں جو نئی فلم کے شریک لکھاری بھی ہیں۔

پرانی فلم میں سلطان راہی، مصطفیٰ قریشی، آسیہ عالیہ بیگم اور کیفی سمیت دیگر اداکاروں نے کام کیا تھا اور اس کی ہدایات یونس ملک نے دی تھیں اور اسے سرور بھٹی نے پروڈیوس کیا تھا۔

جبکہ دی لیجنڈ آف مولا جٹ کی کاسٹ میں فواد خان نے ’مولا جٹ‘، حمزہ علی عباسی نے’نوری نتھ’، ماہرہ خان نے’مکھو جٹ’ جب کہ حمیمہ ملک نے ’دارو‘ کا کردار ادا کیا ہے۔

The Legend of Maula Jatt

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div