صدرمملکت نے غلام علی کی بطورگورنرخیبرپختونخواتعیناتی کردی

وزیراعظم شہباز شریف نے سمری صدر عارف علوی کو ارسال کی تھی
اپ ڈیٹ 23 نومبر 2022 02:34pm
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا
فوٹو۔۔۔۔۔ سوشل میڈیا

صدرمملکت عارف علوی نے حاجی غلام علی کی بطورگورنرخیبرپختونخوا تعیناتی کردی ہے۔

جے یو آئی کے حاجی غلام علی کو گورنر خیبرپختونخوا تعیناتی آرٹیکل 101 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے حاجی غلام علی کونیا گورنر خیبرپختونخوا مقرر کرنے کی سمری صدر مملکت عارف علوی کو ارسال کی تھی۔

حاجی غلام علی کا تعلق جے یو آئی (ف) سے ہے، مولانا فضل الرحمان نے انہیں نامزد کیا تھا۔

President Arif Alvi

JUIF

PM Shehbaz Sharif

Haji Ghulam Ali

governor kpk