Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

اداکارہ مریم نور شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

اداکارہ نے رواں برس مارچ میں بتایا تھا کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے
شائع 29 نومبر 2022 10:22pm

کامیڈی ڈرامہ عشق جلیبی کی اداکارہ مریم نور نے فلائٹ انسٹرکٹر اسماعیل بٹ کے شادی کرلی ۔

اداکارہ مریم نور نے اپنے انسٹاگرام پر نکاح کی تصاویر پوسٹ کردی جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

اداکارہ مریم نور نے چند روز قبل ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں انہوں نے اسماعیل سے آئندہ ماہ (دسمبر) میں شادی ہونے کا اعلان کیا تھا، تاہم انہوں نے اس میں تاریخ نہیں بتائی تھی۔

تاہم گزشتہ روز اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر ہلدی کی تقریب میں لی گئی تصاویر پوسٹ کردیں جنہیں مداحوں کی جاب سے خوب پسند کیا جارہا ہے ۔

گزشتہ رات ان کی شادی کی تقریبات کے حوالے سے ایک میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں اہل خانہ اور دوستوں نے شرکت کی تھی ۔

مریم نور نے اپنی ڈھولکی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز انسٹاگرام پر مداحوں اور فالوورز کے ساتھ شیئر کی تھیں۔

ان تصاویر اور ویڈیو میں مریم نور اپنے دوست و احباب کے ساتھ گانا گاتے اور ڈھول بجاتے ہوئے دیکھی جاسکتی ہیں۔

یاد رہے کہ رواں برس مارچ کے مہینے میں اداکارہ نے انسٹاگرام پوسٹ کے زریعے مداحوں کو بتایا تھا کہ اسماعیل بٹ کے ساتھ ان کی منگنی ہوگئی ہے۔

maryam noor

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div