Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

کوئٹہ خودکش دھماکے نے محنت کش ظفر کی دنیا اجاڑ دی

غم زدہ خاندانوں کی داد رسی کی گئی ، نہ ہی زخمیوں کا اب تک کوئی پرسان حال ہے۔
شائع 01 دسمبر 2022 06:09pm

کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں ہونے والے خود کش دھماکے نے محنت کش محمد ظفر کی دنیا ہی اجاڑ دی، متاثرین کیلئے اب تک مالی امداد کا اعلان ہوا اور نہ ہی ڈھنگ کا علاج انہیں میسر ہے۔

کوئٹہ سے لاہور شادی کی خوشیوں میں شرکت کیلئے جانے والا محمد ظفر کا خاندان کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں دہشتگردی کا شکار ہوا، المناک واقعے میں متاثرہ خاندان سمیت چار افراد شہید جبکہ ستائیس زخمی ہوئے۔

دہشگردی کا شکار ہونے والے پولیس ٹرک کے ساتھ لاہور جانے والی گاڑی میں سوار افراد کا گھر ماتم کدہ بن گیا۔

متاثرہ خاندان شکوہ کررہا ہے کی شہداء کی فاتحہ اور غم زدہ خاندانوں کی داد رسی تک کیلئے کوئی نہیں آیا، نہ ہی دھماکے کے زخمیوں کا اب تک کوئی پرسان حال ہے۔

ظفر کے کزن سراج الدین کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ غفلت کی نیند سوئی ہوئے ہے، کیا ہمارا خون پاکستانی نہیں، کیا ہم اس ملک کے باشدے نہیں، کیا ہماری قربانی قربانی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دھماکے سے اب تک 30 گھنٹے ہوچکے ہیں، ہمارے بچے تشویش ناک حالت میں اسپتال میں پڑا ہوا ہے، ابھی تک نہ کوئی نیورو سرجن آیا ہے اور نہ اس کا کوئی سی ٹی اسکین ہوا ہے،

خودکش دھماکے کے بعد اسی سڑک پر اب ٹریفک پہلے کی طرح روان دواں ہوچکی ہے، لیکن جس گھر سے تین جنازے ایک ساتھ اٹھے اور تین لوگ زندگی اور موت کی کشمکش میں ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں، ان کی زندگی تو گویا رک سی گئی ہے۔

Quetta Blast

Muhammad Zafar

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div