Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

کراچی: 6 فائربریگیڈ افسران کے قتل کا ملزم جیل سے دھمکیاں دینے لگا

ایک مرتبہ باہر آنے دو تم سب کا نمبر بھی لگ چکا ہے، ملزم کا بیان
شائع 05 دسمبر 2022 12:43pm
پاکستانی پولیس اہلکار کراچی سینٹرل جیل کے باہر پہرہ دے رہے ہیں۔  تصویرفائل/اے ایف پی
پاکستانی پولیس اہلکار کراچی سینٹرل جیل کے باہر پہرہ دے رہے ہیں۔ تصویرفائل/اے ایف پی

کراچی میں فائر بریگیڈ کے 6 افسران کے قتل میں گرفتارملزم جیل سے بذریعہ موبائل فون فائراسٹیشن عملے کو دھمکیاں دینے لگا۔

محکمہ فائربریگیڈ کے افسران نے اس حوالے سے شکایتی درخواستیں رینجرز، پولیس اور سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کردی ہیں۔ درخواستوں کے متن کے مطابق ملزم فائراسٹیشنز کے سرکاری نمبروں پرکال کرکے دھمکیاں دے رہا ہے۔

کورنگی فائراسٹیشن حملے کا ملزم بلال ظفرفارقی پر فائر بریگیڈ کے 6 افسران کے قتل کا الزام ہے۔ ملزم کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے باعث فائرمین اور اسٹیشن انچارجز خوف میں مبتلا ہیں ملزم کا کہنا ہے کہ ایک مرتبہ باہر آنے دو تم سب کا نمبر بھی لگ چکا ہے۔

ملزم نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کسی نے میرے خلاف ہونے کی کوشش کی، تو اسے بھی اوپر روانہ کر دوں گا۔ ملزم نے ماہ اکتوبر میں کورنگی فائر بریگیڈ کے دفتر پر فائرنگ کرکے فائر برگیڈ اہلکاروں کو قتل کیا تھا۔

Sindh Police

Central Jail

Fire Brigade Department

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div