Aaj News

منگل, اکتوبر 15, 2024  
11 Rabi Al-Akhar 1446  

گھریلو ملازم نے 16 سالہ لڑکے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا

تین مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس
شائع 09 دسمبر 2022 02:28pm

تین اندھے قتل کے مقدمات میں پولیس نے ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کرلیا۔

سی پی او گوجرانوالہ عمر سلامت نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس نے اندھے قتل کے تین مختلف وارداتوں میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر کامونکی میں 16 سالہ لڑکے حمزہ کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزم سلیم عارف مقتول کا گھریلو ملازم تھا اور اس نے اپنے ساتھی عامر کے ساتھ مل کر حمزہ کو اغوا کیا اور زیادتی کے بعد قتل کرکے نعش کو گوبر کے ڈھیر میں پھینک دیا جبکہ ملزمان حمزہ کو قتل کرنے کے بعد اس کی فیملی سے ایک کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ کرتے رہے۔ پولیس نے سائنٹیفک انداز میں کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ صدر کے علاقے میں تین سالہ بچے کو زیادتی کے بعد آگ لگا کر قتل کرنے والا ملزم بھی پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ بچے سے زیادتی اور قتل کرنے والا ملزم مقتول بچے کا ماموں زاد بھائی نکلا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ تیسرے واقعے میں مضروب شخص کو سول ہسپتال میں زہر دینے کے معمہ بھی حل ہو گیا، چند روز قبل شاہین آباد کے علاقہ میں بشارت نامی شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کیا گیا تھا، دوران علاج مریض بشارت کو زہر دے کر قتل کر دیا گیا۔

جس کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شوٹرتنویر اور اکرام کو گرفتار کیا تو ملزمان نے بتایا کہ ملزم اکرام کے مقتول بشارت کی بہن عاصمہ سے تعلقات تھے اور عاصمہ نے اپنے چھوٹے بھائی مدثر کے ساتھ ملکر اسپتال میں زیر علاج سگے بھائی بشارت کو زہر کا انجکشن لگایا، جس سے و ہ جان بحق ہو گیا۔

سی پی او نے بتایا کہ اس کیس میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ملزمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کر لیا ہے۔

Gujranwala

Punjab police

CPO