Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

وزیر خارجہ 14 دسمبر کو دورہ امریکا کیلئے روانہ ہوں گے

بلاول بھٹو جی 77 اجلاس کی صدارت اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تقریب میں شرکت کریں گے
شائع 12 دسمبر 2022 06:26pm
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری۔ فوٹو — فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری پرسوں رات امریکا کے لئے روانہ ہوں گے۔

بلاول بھٹو 19 سے 21 دسمبر تک واشنگٹن کا دورہ کریں گے، اس دوران پاک امریکا معاشی تعاون، تجارت، انسداد دہشتگردی اور افغان صورتحال سمیت دیگر امور پر مذاکرات ہوں گے۔

واشنگٹن سے قبل وزیر خارجہ نیو یارک جائیں گے جہاں وہ 15 سے 16 دسمبر تک گروپ 77 کے وزارتی اجلاس کی صدارت جب کہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی تقریب میں شرکت کریں گے، اس موقع پر بلاول بھٹو کی سائیڈ لائنز پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی۔

پاکستان کی صدارت میں گروپ77 کا یہ آخری اجلاس ہوگا، اس سے قبل پاکستان نے جنوری 2021 میں گروپ کی قیادت سنبھالی تھی۔

United Nations

Bilawal Bhutto Zardari

G77

Pakistan-United States

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div