Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں 7 سال بعد بلدیاتی انتخابات کی مہم شروع

تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر آئے
اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2022 12:48pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سات سال بعد اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا بِگُل بج گیا، سیاسی جماعتوں نے انتخابی مہم تیز کردی، کارنر میٹنگز اور ڈور ٹو ڈورعوامی رابطہ شروع کردیا گیا۔

اس بار ہونے والے انتخابات میں چیئرمین، وائس چیئرمین سمیت 101 یونین کونسلز میں ایک ہزار 773 امیدوار میدان میں ہیں۔

انتخابات کا میدان 31 دسمبر کو سجے گا، سات سال بعد اسلام آباد میں مقامی حکومتوں کے قیام کیلئے انتخابات ہونے جارہے ہیں، جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کے امیدوار میدان میں اتر آئے ہیں۔

ایک سو ایک یونین کونسلز میں انتخابات ہونے جارہے ہیں، ہر یونین کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین، نوجوان، مزدور اور اقلیتوں کی ایک ایک نشست ہے، جبکہ خواتین کی دو اور جنرل ممبرز کی چھ نشستیں پرمقابلہ ہورہا ہے۔

اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں کل 9 لاکھ 84 ہزار 477 ووٹرز ہیں جن میں 5 لاکھ 18 ہزار 193 مرد اور 4 لاکھ 66 ہزار 284 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔ جو اگلے پانچ سالوں کے لیے اپنے مقامی نمائندوں کو منتخب کرنے کے لیے اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔

local bodies election

اسلام آباد

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div