Aaj News

ہفتہ, ستمبر 14, 2024  
09 Rabi ul Awal 1446  

یہ وقت لڑائی کا نہیں، اسمبلی میں آؤ ملکر کام کرتے ہیں، سعد رفیق کا عمران خان کو مشورہ

ملک پر پانچویں مرتبہ مارشل لاء عمران خان کے ذریعے لگایا گیا، وفاقی وزیر
شائع 16 دسمبر 2022 08:45pm
وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو — فائل
وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق۔ فوٹو — فائل

وفاقی وزیر ریلوے اور ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے عمران خان کو مشورہ دیا کہ یہ وقت لڑںے کا نہیں ہے، لہٰذا اسمبلی میں آؤ تاکہ مل کر کام کریں۔

قصور میں مسلم لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہم پوچھنا چاہتے ہیں اس معاشی تباہی کا ذمہ دار کون ہے، ملک پر 4 بار اعلانیا مارشل لا لگائے گئے اور پانچویں مرتبہ عمران خان کے ذریعے لگایا گیا جس پر کسی نے معافی مانگی اور نہ کسی کو سزا ملی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی قیادت کو بدنام کرنے کے لیے عمران خان کو لایا گیا، مسلم لیگ نے گردشی قرضے ختم کرکے اندھیروں کو اُجالے میں بدلا۔

سعد رفیق نے کہا کہ ہم نے ڈالر 105 روپے پر چھوڑا تھا جسے عمران خان نے 180 روپے پر پہنچایا، ملک پر قرضوں کا بوجھ بڑہا دیا، تاہم حکومت عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف)کو بڑی مشکل سے واپس لائی، ہم نے سیاست داؤ پر لگا کر ملک بچایا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان میں ہمت ہے تو اسمبلیاں توڑ کر دکھائیں، ہم اسمبلوں کو تحلیل نہیں کریں گے، اسی لئے ہم عدم اعتماد لا رہے ہیں۔

انہوں نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے مخاطب ہوئے کہا کہ یہ وقت لڑائی لڑنے کا نہیں بلکہ ملک بچانے کے لیے ہے، لہٰذا مشورہ دیتے ہیں اسمبلی میں واپس آؤ تاکہ مل کر کام کریں۔

pti

PMLN

imran khan

Khuwaja Saad Rafique

Punjab Assembly dissolve