Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

جوس کے ڈبوں کے اطراف ’فلیپس‘ کیوں ہوتے ہیں

یہ ڈبے تخلیق کرنے والے کا تعلق پاکستان سے ہرگز نہیں تھا
شائع 17 دسمبر 2022 12:11pm

ٹیٹرا جوس پیک سے لطف اندوز ہونے والوں میں سے چند منچلے تفریح طبع اکثر و بیشتر خالی ڈبے کا ایک منفرد استعمال کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سمجھ توآپ گئے ہوں گے یہ یہاں کس استعمال کی بات کی جارہی ہے، خالی ڈبوں میں ہوا بھرکرانہیں جوتے کے زور پرپھاڑنے کی، تاکہ زوردار آواز سُنی جاسکے۔

یہ خالی ڈبے بیچ سڑک بھی پھینک دیے جاتے ہیں جو کسی گاڑی کے پہیوں تلے آکر ایک دھماکے سے اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہیں۔

لیکن سوال یہ ہے کہ ڈبوں میں ہوا بھرنے کیلئے جن فلیپس کو کھول کر ’دھماکہ‘ سُنا جاتا ہے آخر اُن کا مقصد کیا ہے؟ کیونکہ ٹیٹراپیک کے موجد کا تعلق ہرگزپاکستان سے نہیں تھا کہ سوچا جائے ’ یہ فلیپس پٹاخوں اور دھماکوں کے لیے بنائے گئے تھے’۔

اگرآپ لاعلم ہیں تو پھر آج جان لیں کہ جوس کے ڈبوں کے اطراف ان فلیپس کا مقصد ڈبوں کو اُڑانا ہرگزنہیں بلکہ انہیں چھوٹے بچوں کی آسانی کے لیے بنایا گیاہے۔

بچے اکثرایسی چیزیں خود کھانے پینے کی ضد کرتے ہیں تو اسی مقصد کے تحت فلیپس یہ ڈیزائن کیے گئے تا کہ انہیں کھول کربچوں کو دیاجائےاور وہ ڈبے کو باآسانی پکڑ سکیں۔

Juice Box

juice box flaps