Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں دھماکے کے بعد کراچی کی سیکیورٹی بھی الرٹ

نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے راستوں پر سیکیورٹی سخت
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2022 03:04pm
سیکیورٹی اقدامات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی کراچی - تصویر: اے ایف پی/فائل
سیکیورٹی اقدامات میں کسی بھی قسم کی لاپرواہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ایڈیشنل آئی جی کراچی - تصویر: اے ایف پی/فائل

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی جانب سے اسلام آباد میں دھماکے کے پیش نظر نماز جمعہ کے موقع پر شہر قائد میں تمام ترحفاظتی اقدامات کو انتہائی ٹھوس اورغیر معمولی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

نماز جمعہ کے موقع پر مساجد و امام بارگاہوں کے اطراف اور مرکزی راستوں پر سادہ لباس اور باوردی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ نمازیوں کی سیکیورٹی کے لئے تمام تھانہ جات کی سطح پر رابطوں کے تحت ہر ممکن اقدامات کئے جائیں اور گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ مساجد اور امام بارگاہوں سے فاصلے پر یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کسی بھی مشکوک حرکت سرگرمی یا مشتبہ فرد، افراد و لاوارث گاڑی بیگ پارسل وغیرہ کی اطلاع فوری مددگار 15 یا قریبی موبائل تھانہ کو دیں۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی کے مطابق شہرمیں تعینات تمام سب ڈویژنل آفیسرز اور ایس ایچ اوز نماز جمعہ کے اختتام تک ازخود سکیورٹی اقدامات کی نگرانی کریں گے اورنماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران حفاظتی اقدامات کے پیش نظر ڈیوٹی مقام کو ہرگز نہ چھوڑنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ شہرمیں سیکیورٹی اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے کسی بھی قسم کی لاپرواہی، کوتاہی پر سخت قانونی و محکمہ جاتی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Sindh Police

Karachi Police

Islamabad Blast

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div