Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
19 Shawwal 1445  

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات: الیکشن کمیشن نے کاز لسٹ جاری کردی

کیسز کی سماعت 27 اور 28 دسمبر کو ہوگی۔
شائع 24 دسمبر 2022 01:17pm
الیکشن کمیشن آف پاکستان (فوٹو:فائل)
الیکشن کمیشن آف پاکستان (فوٹو:فائل)

الیکشن کمیشن اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیسزسے متعلق کازلسٹ جاری کردی۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سےمتعلق دو کیسز سماعت کے لئے مقررکردئیے۔

جاری کازلسٹ کے مطابق اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیسزکی سماعت 27 دسمبر کو ہوگی جبکہ ووٹرزسےمتعلق کیس کی سماعت 28 دسمبرکو کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے وفاقی حکومت،اٹارنی جنرل، ایڈوکیٹ جنرل اور درخواستگزار کو نوٹس جاری کردیا جبکہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو بھی نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو باہمی مشاورت سے انتخابات کے انعقاد سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

PMLN

PPP

Election commission of Pakistan

islamabad local bodies election

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div