Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

قائداعظم کا 147 واں یومِ پیدائش، مزارقائد پرگارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادستہ گارڈز کےفرائض سنبھال لیے ہیں
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2022 09:11am
تصویر/ اسکرین - پی ٹی وی
تصویر/ اسکرین - پی ٹی وی
تصویر/ اسکرین - پی ٹی وی
تصویر/ اسکرین - پی ٹی وی

بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 146واں یوم پیدائش آج منایا جارہا ہے۔

اس موقع پر مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض پاکستان آرمی کے حوالے کرد دیئے ہیں۔

جس کے بعد پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے ہیں۔

تقریب کے مہمان خصوصی میجرجنرل عُمرعزیز کو اعزازی گارڈز نے سلام پیش کیا ساتھ ہی میجرجنرل عُمر نے گارڈزکا معائنہ کیا۔

 پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادستہ گارڈز کےفرائض سنبھال لیے ہیں - تصویر/ فائل
پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کادستہ گارڈز کےفرائض سنبھال لیے ہیں - تصویر/ فائل

انہوں نے مزارقائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مزار پرفاتحہ خوانی کی جبکہ مہمان خصوصی میجرجنرل عُمرعزیز نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے۔

مزارقائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب سال میں 3 بار 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو ہوتی ہے، جس میں پاک نیوی، ائیر فورس اور پی ایم اے کاکول کے کیڈٹس بالترتیب اپنی ذمے داریاں سنبھالتے ہیں۔

برصغیر کے مسلمانوں کو ایک آزاد وطن کی شکل میں عظیم تحفہ دینے والے قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے تھے۔

دن کا آغاز ملک کی خوشحالی، ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائوں کے ساتھ کیا گیا، جبکہ ملک بھر کی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا گیا۔

ملک پھر میں بابائے قوم کے خیالات اور نظریات بالخصوص قانون کی حکمرانی، آئین کی بالادستی اور جمہوریت کو اجاگر کرنے کے لئے خصوصی تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

سرکاری اور نجی ادارے قائداعظم کے پیغام اور تصور کو اجاگر کرنے کے لئے سیمینارز، کانفرنسز، مقابلے اور مذاکرے منعقد کریں گے۔

Quaid e Azam

Muhammad Ali Jinnah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div