Aaj News

منگل, اپريل 30, 2024  
21 Shawwal 1445  

اشارے پر نہ رکنے والے نوجوان پر فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار گرفتار

تلاش ایپ کی مدد سے مبینہ ملزم کی شناخت کی کوشش جاری۔
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2022 10:32pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملینئیم مال کے پاس اشارے پر نہ رکنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو پولیس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد عمارت میں گھس کر فائرنگ کرکے مار ڈالا۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی پی) شرقی مقدس حیدر کے مطابق ابتدائی تفتیش میں جرم ثابت ہونے پر فائرنگ میں ملوث تینوں اہلکاروں ناصر، شہر یار اور فیصل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

 گرفتار پولیس اہلکار
گرفتار پولیس اہلکار

حکام کے مطابق کراچی ایسٹ کے شارع فیصل تھانے کی حدود گلستان جوہر میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو شاہین فورس کے اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا، وہ نہیں رکے تو اہلکاروں نے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر ان کا تعاقب کیا اور ایک رہائشی عمارت کے احاطے میں جاکر نوجوان پر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے عامر حسین نامی نوجوان عمارت کی سیڑھیاں چڑھتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کی ہدایت پر ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کی نگرانی میں پولیس افسران نے ابتدائی تحقیقات کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ساری صورتحال واضح کی۔

ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کے مطابق موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے پاس سے اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔

ایس ایس پی شرقی کو کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کے والد ایکسائز میں تھے، اس کا مجھے علم نہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس موٹر سائیکل پر دونوں افراد کے ہمراہ ایک چھوٹی بچی بھی تھی جو محفوظ رہی۔

ڈی آئی جی ایسٹ نے بتایا کہ فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ متوفی کے لواحقین سے رابطہ کرکے اہلکاروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقتول نوجوان کی والدہ کا کہنا ہے کہ وہ فشری میں بھائی کے ساتھ کام کرتا تھا۔

والدہ کا کہنا ہے کہ کون اپنے بچے کے ساتھ ڈکیتی کرتا ہے، پولیس نے بے گناہ انسان کو مار دیا۔

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ پولیس نے بے گناہ انسان کو مار دیا، مقتول کے پاس کوئی اسلحہ نہیں تھا، چار اہلکاروں نے عامر کو سیڑھیوں پر فائر کرکے قتل کیا، پولیس فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوگئی۔

karachi

Millennium Mall

Police Firing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div