Aaj News

پیر, مئ 06, 2024  
28 Shawwal 1445  

کراچی: پولیس فائرنگ میں ہلاک عامر کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا

عامر کچھ عرصے بعد عدالت سے بری ہوگیا تھا، پولیس
شائع 28 دسمبر 2022 11:06pm

کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس کی فائرنگ سے مارے جانے والے عامر کا کرمنل ریکارڈ پولیس سامنے لے آئی۔

پولیس کے مطابق مقتول عامر پر 2018 میں ڈکیتی کا مقدمہ درج ہوا، عامر نے دو افراد کیساتھ ملکر ڈکیتی واردات کی، عامر کیخلاف دو مقدمات درج ہوئے جس میں ڈکیتی اور غیرقانونی اسلحے کی دفعات شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ عامر کو موقعے پر گرفتار کر کے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عامر کچھ عرصے بعد عدالت سے بری ہوگیا تھا۔

اس سے قبل، کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں گزشتہ روز شاہین فورس اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کے قتل کا مقدمہ مقتول کی والدہ کی مُدعیت میں تھانہ شاہراہ فیصل میں درج کرلیا ہے۔

گلستان جوہر میں ملینئیم مال کے پاس اشارے پر نہ رُکنے والے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو شاہین فورس اہلکاروں نے تعاقب کے بعد عمارت میں گھس کر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا تھا۔

karachi

gulistan e johar

Police Firing

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div