Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

دہشتگردی کے خلاف دفاع پاکستان کا حق ہے، امریکا

'طالبان کے فیصلوں کیخلاف اقدامات کا جائزہ لے رہے ہیں'
شائع 04 جنوری 2023 08:58am
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام نے دہشتگرد حملوں سے شدید نقصان اٹھایا، دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کے مطابق پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے بیانات سے آگاہ ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران نیڈ پرائس نے کہا کہ افغان طالبان اپنے وعدے پورے نہیں کر رہے، امریکا صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے اور اس حوالے سے ردعمل دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے لانچنگ پیڈ کے طور پر استعمال نہ ہو۔ ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ طالبان کے فیصلوں کے خلاف کیا اقدامات کر سکتے ہیں۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں خواتین کو کام کی اجازت دینی چاہیے۔

afghanistan

پاکستان

Ned Price

US State Department

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div