Aaj News

اتوار, اپريل 28, 2024  
20 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں خیبرپختونخوا کے بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری

مارگلہ کی پہاڑیوں کو نقصان پہنچانے پر گرفتار کرکے 11 جنوری کو پیش کرنے کا حکم
شائع 05 جنوری 2023 09:40pm

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارگلہ کی پہاڑیوں پر قدرتی حسن تباہ کرنے پر وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی بیرسٹر محمد علی سیف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

بیرسٹر محمد علی سیف کے خلاف مارگلہ کی پہاڑیوں پر توڑ پھوڑ کرکے قدرتی حسن تباہ کرنے پر 2018ء سے مقدمہ زیر سماعت ہے۔

ان کے خلاف لینڈ سکیپ آرڈیننس اور انوائرمنٹل ریگولیشن 2008ء اور ایم ایل آر 82 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

سینئیر سپیشل مجسٹریٹ سی ڈی اے سردار آصف کی جانب سے بیرسٹر کی مسلسل عدم حاضری پر جاری کئے گئے وارنٹ گرفتاری ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو ارسال کردئیے گئے۔

اسلام آباد پولیس کو حکم دیا گیا کہ بیرسٹر محمد علی سیف کو 11 جنوری کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔

margala hills

Arrest Warrant

Barrister Muhammad Ali Saif

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div