Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

پسند کی شادی کا کیس، والدین کے حوالے کیے جانے پر لڑکی کا ردعمل

ظہیر احمد نے اہلیہ کو اپنی کسٹڈی میں دینے کی درخواست کی تھی
شائع 06 جنوری 2023 12:42pm
اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی سے لاہورجاکرپسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے لڑکی کو والدین کے ساتھ بھیجنے کی ہدایت کردی، جس پر لڑکی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

کیس کی سماعت کے بعد وہاں موجود صحافیوں نے لڑکی کے والد مہدی علی کاظمی سے ان کے تاثرات جاننے چاہے جس پرانہوں نے بیحد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے جج کا شکریہ ادا کیا۔

والد کے ہمراہ موجود دُعا سے پوچھا گیا کہ ’کیا آپ والد کے ساتھ ہیں؟‘ جس کے جواب میں اس نے الٹا صحافی سے ہی استفسار کرتے ہوئے کہا، ’کیا لگتا ہے‘۔

اس ردعمل پر والد سمیت دیگرافراد خوشگوار انداز میں ہنسنے لگے۔

واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے مبینہ اغوا کے کیس میں لڑکی کو عارضی طور پر والدین کے حوالے کیا ہے۔

عدالت نے والدین کو اسے مکمل تحفظ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کیا گارنٹی دیں گےکہ بچی آپ کے ساتھ جائے گی تو محفوظ رہے گی کیونکہ اندرون سندھ ایسے واقعات ہوں تو لڑکی واپس آنے پر محفوظ نہیں رہتی، ہم آپ کو بچی دے رہے ہیں لیکن آپ پر بہت زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

عدالت نے والدین کی جانب سے لڑکی کو زیارت کیلئے باہر لے جانے کی استدعا مستردکرتے ہوئے لڑکی کے تحفظ کیلئے 10لاکھ روپے زرضمانت بھی جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔

karachi

Sindh High Court

Dua Zehra Case

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div