Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

ملک میں مہنگائی کا پارہ آسمان پر پہنچ گیا

مرغی، چاول، آٹا، انڈے، پیاز اور دودھ سمیت 23 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ
شائع 07 جنوری 2023 08:47am
کراچی کی ایک مارکیٹ میں خاتون خریداری کر رہی ہیں - تصویر:اے ایف پی/فائل
کراچی کی ایک مارکیٹ میں خاتون خریداری کر رہی ہیں - تصویر:اے ایف پی/فائل

ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافے کے ساتھ مجموعی شرح 30.60 ہوگئی ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 30 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئیں، جن میں مرغی کی فی کلو قیمت میں 53 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ٹوٹا چاول فی کلو 6 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 97 روپے مہنگا ہوا۔

انڈے فی درجن 4 روپے اور پیاز 6 روپے فی کلو مہنگی ہونے کے ساتھ ہی نمک، تازہ دودھ اور دہی بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

گزشتہ ہفتے9 اشیائے سستی ہوئیں جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Pakistan Inflation