پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم کو پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

برسبین میں ہونے والا میچ بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود
شائع 16 جنوری 2023 01:35pm

آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے پہلے ون ڈے میں پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔

برسبین میں ہونے والا میچ بارش کے باعث 40 اوورز تک محدود کردیا گیا جس میں پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے8 وکٹوں پر 160 رنز اسکور کیے۔

جواب میں آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف باآسانی 29 ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ لچ فیلڈ اور میک لیننگ نے نصف سنچریاں اسکورکیں۔

اس فتح سے میزبان ٹیم کو 3 ایک روزہ میچز کی سیریزمیں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے بدھ کو برسبین میں ہی کھیلا جائے گا۔

cricket

پاکستان

pakistan women cricket team

australia women