Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

دنیا کی معمر ترین خاتون 118 سال کی عمر میں چل بسیں

فرانسیسی راہبہ سسٹر آندرے نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں
اپ ڈیٹ 18 جنوری 2023 10:03am

دنیا کی معمر ترین خاتون فرانسیسی راہبہ سسٹر آندرے 118 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں۔

11 فروری 1904 کو فرانس میں پیدا ہونے والی راہبہ لوسیل رینڈن کے نام مشہور تھیں، جنہیں 1944 میں کیتھولک چیریٹی آرڈر میں شامل ہونے کے بعد سسٹر آندرے کے نام سے جانا جاتا تھا۔

جیرونٹولوجی ریسرچ گروپ کی عالمی رینکنگ لسٹ کے مطابق وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون تھیں۔

فرانسیسی راہبہ سسٹر آندرے نے دونوں جنگ عظیم دیکھیں ساتھ ہی کورونا سے بھی مقابلہ کیا اور آخر کار وہ دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

Guinness World Records