Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

نوازشریف سے ہدایات لینے لندن آیا ہوں، رانا ثنااللہ

پارٹی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی، وزیر داخلہ
شائع 19 جنوری 2023 09:34am
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان ملک کو دیوالیہ کرنے کی مہم چلا رہا ہے، موجودہ صورتحال میں نوازشریف سے ہدایات لینے لندن آیا ہوں۔

رانا ثنااللہ نے لندن پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم الیکشن کے لئے تیار ہیں، عمران خان پارلیمنٹ میں آکر گند کرنا چاہتے ہیں، عمران خان مہم چلا رہے ہیں کہ ملک دیوالیہ ہوجائے، پاگل پن کا شکار 35 لوگوں کو پارلیمنٹ سے دور کیا ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ ہونے سے روکا، کے پی حکومت لانگ مارچ کررہی ہے اس لئے وہاں مسئلہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی میں ہم ناکام نہیں ہوئے، 3 دن تک ہمارے 179 ممبران پورے تھے جبکہ پرویز الٰہی کہتے تھے لوگ اسمبلی نہیں توڑنا چاہتے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارٹی کے بعض معاملات قائد نواز شریف کے ساتھ بیٹھ کر ہی زیر بحث آ سکتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے الیکشن کی تیاری جاری ہے، موجودہ صورتحال میں نوازشریف سے ہدایات لینے لندن آیا ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ہفتہ دس روز میں پاکستان جائیں گی، پوری پارٹی نوازشریف کے استقبال کے لئے بے قرار ہے، نوازشریف کا فقیدالمثال استقبال کریں گے، پارٹی نوازشریف کی قیادت میں متحد ہے اور رہے گی۔

وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے مزیدکہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے موبائل پر ٹیکس کا مسئلہ حل کروں گا، ڈیٹا لیک میں صحافی شاہد اسلم کا نام آیا تھا، شاہد اسلم کو عزت و احترام کے ساتھ رکھا گیا ہے، ریاست کے بعض دفاتر ایسے ہیں جن کا ڈیٹا لیک نہیں ہونا چاہیئے۔

london

Interior Minister

Nawaz Sharif

imran khan

Rana Sanaullah

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div