Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

لاہور پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی سیکیورٹی کم کردی

قانون کے مطابق 2 گاڑیوں کی سہولت مگر ایک گاڑی واپس منگوالی گئی
شائع 25 جنوری 2023 09:47am
سابق وزیراعلیٰ پنجان چوہدری پرویز الہٰی
سابق وزیراعلیٰ پنجان چوہدری پرویز الہٰی

چوہدری پرویزالہٰی کو سابق وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حاصل سیکیورٹی کم کر دی گئی، قانون کے مطابق 2 گاڑیوں کی سہولت مگر ایک گاڑی واپس منگوا لی گئی۔

لاہور پولیس نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی کی سیکیورٹی کم کر دی ہے۔

مسلم لیگ (ق)کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ کو قانون کے مطابق جو سیکیورٹی دی گئی ہے وہ بھی کم کر دی گئی،پرویز الہٰی کو قانون کے مطابق 2 گاڑیوں کی سیکیورٹی کا حق حاصل ہے۔

سی سی پی او لاہور کے حکم پر وزیراعلیٰ کو دیے گئے اسکواڈ میں سے ایک گاڑی واپس منگوا لی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور کے اقدام کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بلال صدیق کمیانہ قانون سے تجاوز کرکے انتقامی کارروائیوں کا حصہ بن رہے ہیں۔

lahore

security

Chaudhry Pervaiz Elahi

ex cm punjab

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div