کراچی، ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی شہید
جسد خاکی جناح اسپتال منتقل
کراچی کے علاقے لائنز ایریا خطرناک موڑ کے قریب پولیس مقابلے میں ملزمان کی فائرنگ سے 50 سالہ اے ایس آئی اقبال شہید ہوگیا۔
مقتول پولیس اہلکار کو چار گولیاں ماری گئیں جس کا جسد خاکی جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب منگھوپیر میں ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عبدالرزاق کے نام سے ہوئی، مقتول سیمنٹ سپلائی کرنے والی گاڑی چلاتا تھا ڈیوٹی سے گھر جاتے ہوئے ڈاکو نے گھیر لیا۔
مقتول تین بچوں کا باپ اور سلطان آباد کا رہائشی تھا، جبکہ نارتھ ناظم آباد میں پولیس نے کارروائی کرکے اسٹریٹ کرائم میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ملزم سے چھینی گئی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔
karachi
Crime
مزید خبریں
میں ایک زندہ لاش تھا، دورانِ حراست موت زیادہ آسان آپشن تھا، عمران ریاض
توہین الیکشن کمیشن اور جیل ٹرائل کیخلاف عمران کی درخواست لاہور ہائیکورٹ کے فُل بینچ کو ارسال
ن لیگ کا سندھ میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور ورکرز کنونشن کا فیصلہ
ن لیگ پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری، ملتان ڈویژن سے امیدواروں کا انتخاب ہوگا
غیرشرعی نکاح کیس: عدالت نے عمران اور بشری کیخلاف 2 گواہوں کا مطالبہ کردیا
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز، 9 دہشتگرد گرفتار
تبولا
Taboola ads will show in this div
مقبول ترین
Comments are closed on this story.