Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

بنگلہ دیش پریمیئر لیگ: نسیم شاہ کی اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ، ویڈیو وائرل

کریز پر لوٹتے وقت نسیم نے اعظم کے چلنے کے انداز کا مذاق اڑایا
شائع 01 فروری 2023 01:57pm
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔ اسکرین گریب

بنگلا دیش پریمیئرلیگ (بی پی ایل) کے میچ کے دوران قومی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی وکٹ کیپر بلے باز اعظم خان سے چھیڑ چھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

نسیم شاہ اپنی فاسٹ بولنگ کے علاوہ کھلاڑیوں کے ساتھ ہنسی مذاق اور مستی کی وجہ سے بھی خاصے مشہور ہیں اور اکثر لیگز کے دوران مخالف ٹیم میں شامل پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ بھی کرتے رہتے ہیں۔

نسیم شاہ کی ایسی ہی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جو بنگلا دیش میں جاری پریمیئر لیگ کے ایک میچ کی ہے۔

بی پی ایل کے دوران کومیلا وکٹورینئنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے نسیم شاہ نے اننگز کے آخری اوور میں گیند کرانے کے بعد وکٹ پر بیٹنگ کرتے کھلنا ٹائیگرز کے بیٹر اعظم خان کی جانب بڑھے اور ان سے اپنا سینہ ٹکرایا۔

نسیم شاہ نے اعظم خان کا راستہ روکا لیکن اعظم نے نسیم شاہ کو ہاتھ سے دھکا دے کر اپنے سے دورکیا اور مسکرادیے۔

جیسے ہی اعظم کریز کی طرف بڑھے نسیم نے ان کے چلنے کے اندازکا مذاق اڑایا۔

سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی یہ ویڈیو بہت زیادہ مقبول ہو رہی ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جا رہے ہیں۔

Dhaka

Naseem shah

Azam Khan

bangladesh premier league

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div