Aaj News

جمعرات, اپريل 18, 2024  
09 Shawwal 1445  

جیل بھرو تحریک: عمران خان گرفتاریوں کا اعلان کب کریں گے؟

شیخ رشید کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج ہوا، ناصر حسین شاہ
اپ ڈیٹ 04 فروری 2023 11:01pm
All party conference, Participation of PTI?| Rubaroo with Shaukat Piracha | Aaj News

سابق گورنر سندھ اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اسماعیل نے جیل بھرو تحریک عمران خان گرفتاریوں کا شیڈول مشاورت سے دیں گے، ہم نے ماضی میں بھی جیل دیکھی ہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”روبرو“ میں بات کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ہم نے 27، 28 سال سیاسی جدوجہد کی، حکومت گرفتاریاں اور تشدد کررہی ہے، سُنا ہے شیخ رشید نے توہین بلاول کی ہے اسی لئے سندھ پولیس ان کو گرفتار کرنا چاہتی ہے۔

ضمنی و عام انتخابات پر عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات لڑے گی، یہ حکومت عام انتخابات سے ڈرتی کیوں ہے، اس وقت عمران خان کو ہرانا ناممکن ہے۔

کُل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) میں شمولیت پر سابق گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایک طرف ہمارے خلاف مقمات درج کیئے جا رہے ہیں تو دوسری جانب درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ایک میز پر بیٹھنے کی دعوت دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ہم اے پی سی میں آگئے تو ہماری پارٹی پالیسی کا تسلسل ٹوٹ جائے گا کیونکہ یہ لوگ سرٹیفائیڈ چور ہیں، لہٰذا ہمارا وفاقی حکومت کے ساتھ بیٹھنا مناسب نہیں ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک کا آغاز کرنا ہے تو پہلے کم از کم پی ٹی آئی لیڈران کو گرفتاریاں دینی چاہئے اور انہیں سندھ کے جیلوں میں رکھا جائے۔

شیخ رشید کی گرفتاری پر ناصر حسین کا شاہ کا کہنا تھا کہ شیخ رشید کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر مقدمہ درج ہوا ہے اسی لئے سندھ پولیس ان کی گرفتاری کے لئے اسلام آباد گئی، قانونی طور تفتیش کے لیے ان کو سندھ میں لانا لازمی ہے، یہ ہر فرد واحد کا حق ہے کہ وہ جذبات مجروح ہونے پر قانونی راستہ اختیار کرے۔

پی ٹی آئی چیئرمین پر تنقید کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ عمران خان ایسے بیانات دے رہے ہیں جیسے ان کے دور میں دودھ اور شہد بہہ رہا تھا، عمران پر سازش امریکا سے شروع ہو کر محسن نقوی تک رک گئی ہے۔

بلدیاتی الیکشن اور میئر کراچی و حیدرآباد کے انتخاب پر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پر انتخابات کروا کر میئرز کا الیکشن ہوگا، ہم نے جماعت اسلامی سے اصولی بات کی تھی کہ جن کی عددی اکثریت ہوگی اس کا میئر بنے گا، اس لحاظ سے میئر پیپلز پارٹی اور ڈپٹی میئر جماعت اسلامی کا ہوگا۔

pti

Sheikh Rasheed

imran khan

rubaroo

imran ismail

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div