Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

شام زلزلہ: ملبے تلے پیداہونے والی بچی گود لینے کیلئے دنیا بھر سےلوگ خواہشمند

آیا کی ماں اسے جنم دینے کے بعد چل بسی تھیں
شائع 10 فروری 2023 10:30am
اسکرین گریب
اسکرین گریب

شمال مغربی شام میں پیرکو زلزلے کے بعد منہدم عمارت کےملبے تلے پیدا ہونے والی بچی کو گود لینے کے لیے متعدد افراد منتظرہیں، بچی کی ماں اسے جنم دینے کے بعد چل بسی تھی۔

صبہ جندیرس میں ملبے کے نیچے سے نکالی جانے والی یہ بچی اوول نال کے ذریعے ماں سے جڑی رہی۔ پیر کے روز زلزلہ کے بعد گھر تباہ ہونے کے بعد ماں ملبے تلے دب گئی تھی جہاں بچی کی پیدائش ہوئی اور اس دوران اس کی ماں چل بسی۔ ماں کے علاوہ نومولود کے والد، 4 بہن بھائی اورپھپھو بھی زلزلے میں جاں بحق ہوئے۔

بچی کا نام آیا رکھا گیا جس کا مطلب عربی میں معجزہ ہوتا ہے۔

اسے صوبہ حلب کے انتہائی شمال میں واقع ہمسایہ شہرعفرین کے ایک اسپتال میں لے جایا گیا تھا، ڈاکٹرحانی کے مطابق بچی ہمارے پاس لائی گئی تو اسکی حالت خراب تھی، چوٹیں اورخراشیں آنے کے ساتھ جسمانی درجہ حرارت بہت کم تھا اور وہ بمشکل سانس لے رہی تھی تاہم اب آیا کی طبیعت بہترہے۔

آیا کو ریسکیو کیے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پرہزاروں افراد نے اسے گود لینے کی خواہش کااظہارکرتے ہوئے پتہ پوچھا۔ سبھی کا کہنا ہے کہ وہ آیا کو ایک اچھی زندگی دینا چاہتے ہیں۔

اسپتال کے منیجرخالد عطیہ نے بتایا کہ آیا کو گود لینے کے لیے انہیں دنیا بھرسے درجنوں افراد کی کالزآچکی ہیں۔

ڈاکٹرکی اپنی بیٹی آیا سے صرف 4 ماہ بڑی ہے، ان کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ، ’میں اس وقت تک اسے کسی کو بھی گود لینے کی اجازت نہیں دوں گا جب تک کہ دور پرے کے رشتہ دار یہاں نہ آ جائیں۔ تب تک میں اسکی دیکھ بھال اپنے بچوں کی طرح کررہی ہوں‘۔

turkiye

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div