Aaj News

جمعہ, دسمبر 13, 2024  
10 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ، حادثات اور پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق

پولیس اور رینجرز کی کارروائیوں کے دوران 12ملزمان گرفتار
اپ ڈیٹ 12 فروری 2023 09:19am
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ، حادثات اور پرتشدد واقعات میں خاتون اور بچے سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے، پولیس اور رینجرز نے مختلف کارروائیوں کے دوران 12ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے منگھوپیر گلشن حبیب محمود گوٹھ سے ایک شخص کی جلی ہوئی لاش ملی۔

قیوم آباد کے پی ٹی انٹرچینج پیٹرول پمپ کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے سوزوکی ہائی روف میں سوار 6 سالہ بچہ عبدالغنی جاں بحق ہوگیا۔

واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا جبکہ ورثا بچے کی لاش لے کر اندورن سندھ نوابشاہ روانہ ہوگئے ہیں۔

سپر ہائی وے جمالی گوٹھ کے قریب کچرا کنڈی سے نومولود بچے کی لاش ملی۔

کریم آباد پل کے قریب ٹریفک حادثے میں 60 سالہ زینب خاتون جاں بحق ہوگئی۔

لانڈھی میں فائرنگ سے حسن نامی شخص زخمی ہوگیا، زمان ٹاؤن میں ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے نعمان کو زخمی کردیا جبکہ پاکستان بازار میں فائرنگ سے نشا زخمی ہوگئی۔

کیماڑی چائنہ پورٹ کے قریب فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق سمندر کے اندر مچھلی کے شکار کے دوران ماہی گیروں کا جھگڑا ہوا تھا جس پر ایک شخص نے طیش میں آکر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 ماہی گیر زخمی ہوئے، واقعے میں ملوث ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نادرن بائی پاس ہمدرد یونیورسٹی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

نارتھ ناظم آباد بلاک این میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران 22 سالہ شایان زخمی ہوگیا۔

ملیر ماڈل کالونی میں مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہاتھ چڑھ گیا۔

سرجانی گلشن کاظم عبداللہ مسجد کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوؤں احسن اور فیصل کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرکے سابق چیف جسٹس کی ریلی پر فائرنگ میں ملوث سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر محمد بیگ عرف شیرازکو گرفتار کرلیا۔

ملزم پولیس، لسانی اور مذہبی شخصیات کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

کورنگی کراسنگ اور زمان ٹاون میں پولیس اور رینجرز کی اسنیپ چیکنگ کے دوران ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

رینجرز نے سائٹ ٹاون میں کارروائی کرکے منشات فروشی میں ملوث ملزم کامران خان عرف مٹھو کو گرفتار کرلیا۔

حیدری مارکیٹ پولیس نے لیاری ایکسپریس وے پر دوران ڈکیتی فائرنگ قتل اور زخمی کرنے والے گروہ کے 3 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

زمان ٹاؤن پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث گروہ کے سرغنہ وسیم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم مختلف تھانوں میں غیر قانونی اسلحے، پولیس پر فائرنگ اور لوٹ مار کی وارداتوں میں پہلے بھی گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے۔

پاپوش نگر کے علاقے میں ایک شخص کی لاش کے ٹکڑے ملنے والا معاملے پر اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

لاش کی شناخت کوئٹہ کے رہائشی شہباز خان اچکزئی کے نام سے ہوئی ہے، مقتول کراچی فرنٹیئر کالونی میں رہائش پذیر تھا۔

پولیس کے مطابق لاش پھینکنے میں خاتون کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے۔

مقتول کی شناخت نادرہ کے ڈیٹا بیس کے ذریعے کی گئی ہے۔

firing

karachi

police

rangers