Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ

مجموعی طور پر بنیادی ٹیرف میں 15 روپے 82 پیسے اضافہ کیا گیا
شائع 14 فروری 2023 01:36pm
فوٹو۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔ فائل

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) حکومت کے دور میں بھی بجلی کے بنیادی ٹیرف میں بڑا اضافہ ہوا ہے، مجموعی طور پر بنیادی ٹیرف میں 15 روپے 82 پیسے اضافہ کیا گیا۔

جولائی 2022 میں بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے مرحلہ وار اضافے کی منظوری دی گئی، جولائی کے لئے 3 روپے 50 پیسے، اگست اور ستمبر 3 روپے 50 پیسے اضافے کی منظور دی گئی جبکہ اکتوبر میں 91 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ۔

فروری 2023 میں ایک بار پھر وفاقی کابینہ نے 7 روپے 91 پیسے اضافے کی منظوری دی، فروری سے مارچ تک 43 پیسے اور مارچ سے جون تک 3 روپے 69 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔

جولائی سے اکتوبرتک 43 پیسے اور نومبر سے جون تک ایک روپے 43 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی۔

300 یونٹ تک کے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا، موجودہ اضافے کا وفاقی حکومت کی طرف سے نوٹیفکیشن تاحال نہیں کیا گیا۔

حکام کے مطابق موجودہ اضافہ سرکلرڈیٹ ختم ہونے کے بعد بنیادی ٹیرف سے ختم ہوجائے گا۔

سرکلرڈیٹ ختم کرنے کے لئے موجودہ ٹیرف بڑھانے کی منظوری دی گئی۔

PDM

اسلام آباد

electricity price

Electricity Tariff

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div