مقبول فلم انداز اپنا اپنا کے اداکار انتقال کرگئے
بالی ووڈ کے کئی مشہور فلموں میں منفرد کام کرنے والے معروف اداکار جاوید خان امروہی انتقال کرگئے۔
مبینہ طور پر وہ سانس لینے میں دشواری کا شکار تھے اور پچھلے ایک سال سے بستر پر تھے۔
جاوید خان کو سوریا نرسنگ ہوم سانتا کروز میں داخل کرایا گیا، جہاں انہوں نے اپنی آخری سانس لی، ان کے دونوں پھیپھڑے فیل ہو چکے تھے۔

اداکار کو شام ساڑھے بجے اوشیوارہ قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔
کئی دہائیوں پر محیط اپنے کریئر میں جاوید خان امروہی نے ’ہم ہیں راہی پیار کے‘ (1993)، ’انداز اپنا اپنا‘ (1994)، ’عشق‘ (1997)، ’لگان‘ (2001) اور ’چک دے انڈیا ’ (2007) میں اہم کردار ادا کیے تھے۔

سنہ 2020 میں ریلیز ہونے والی ’سڑک 2‘ میں وہ آخری بار پاکیا کے طور پر بڑی اسکرین پر نظر آئے جس میں عالیہ بھٹ، آدتیہ رائے کپور اور سنجے دت شامل تھے۔
فلموں کے علاوہ جاوید خان امروہی نے کئی ٹی وی شوز میں بھی کام کیا۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔