Aaj News

پیر, اپريل 22, 2024  
13 Shawwal 1445  

اسلام آباد میں پولیس ناکے پرفائرنگ، ایف 9 پارک میں لڑکی سے زیادتی کے ملزمان ہلاک

مسلح افراد نے سیکٹر ڈی 12 میں پولیس ناکے پرفائرنگ کی تھی
اپ ڈیٹ 16 فروری 2023 12:18pm
تصویر: آئی این پی
تصویر: آئی این پی

اسلام آباد کے سیکٹر ڈی بارہ میں مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے وقوعہ میں ملوث دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے۔

آج صبح خبرسامنے آئی تھی کہ رات گئے سیکٹر ڈی12میں میں مسلح افراد نے پولیس ناکے پر فائرنگ کی جس کے بعد پولیس کی جوابی فائرنگ سےدونوں حملہ آور زخمی ہوگئے۔ زخمی حملہ آوروں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ چل بسے۔

بعد ازاں اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی کے پیش نظر لگائے جانے والے خصوصی ناکے پر2 نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی تاہم اہلکار محفوظ رہے۔

ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں کی شناخت کی جارہی ہے۔

تازہ ٹویٹ میں اسلام پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے، دونوں ملزمان ایف نائن پارک میں لڑکی سے زیادتی کے وقوعہ میں ملوث تھے۔

ترجمان پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سٹریٹ کرائم سمیت سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب تھے اور ایک ملزم ڈکیتی کے دوران قتل میں اشتہاری بھی تھا۔

firing

اسلام آباد

2 killed

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div