Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
18 Shawwal 1445  

مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی الیکشن ٹریبونل میں چیلنج

سربراہ الیکشن ٹریبونل جسٹس آغا فیصل کل درخواست کی سماعت کریں گے
شائع 16 فروری 2023 05:20pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ہونے والے ضمنی انتخابات پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کی جانبس ے جمع کرائے گئے کاغذاتِ نامزدگی الیکشن ٹریبیونل میں چیلنج کردئے گئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مصطفیٰ کمال بیک وقت دو سیاسی جماعتوں سے وابستگی رکھتے ہیں، اس لئے ضمنی الیکشن میں قومی اسمبلی کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

شہری پرویز اختر کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ سابق ناظم کراچی پی ایس پی کے چیئرمین ہیں لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے جمع کرائے ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہےکہ پولیٹیکل پارٹی ایکٹ کی سیکشن 202 اور 203 کے تحت مصطفیٰ کمال کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

واضح رہے کہ مصطفیٰ کمال نے این اے247 سے ضمنی انتخابات میں امیدوار کی حیثیت سے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

ایم کیو ایم رہنما کے خلاف درخواست کی سماعت الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس آغا فیصل جمعہ کو کریں گے۔

mustafa kamal

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div