جسٹس (ر) ملک محمد قیوم انتقال کرگئے

جسٹس (ر) قیوم لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے
اپ ڈیٹ 17 فروری 2023 12:53pm

جسٹس (ر) ملک محمد قیوم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے، وہ لاہور کے جناح اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی تصدیق ان کے اہلخانہ کی جانب سے کی گئی ہے، اہلخانہ کے مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ جوہر ٹاؤن لاہور میں ادا کی جائے گی۔

جسٹس قیوم موجودہ نگراں وزیرصحت جاوید اکرم کے بھائی تھے۔ وہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ، جسٹس اٹارنی جنرل آف پاکستان اور اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے ہیں۔

justice qayyum