Aaj News

جمعہ, مئ 17, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے اہم سنگ میل عبور کرلیا

ڈائی ورشن ٹنل کی تکمیل کے بعد دریائے سندھ کا رخ موڑ دیا
شائع 19 فروری 2023 01:46pm
تصویر/  @Dasu_HPP/Twitter
تصویر/ @Dasu_HPP/Twitter
تصویر/ سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

زیر تعمیر داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا ہے۔

داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ کا رُخ موڑ دیا گیا جس کے بعد پروجیکٹ سائٹ پر دریائے سندھ اپنی قدرتی گزر گاہ کی بجائے ڈائی ورشن ٹنل سے گزر رہا ہے۔

عارضی ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں، جو مکمل ہونے پر داسو پروجیکٹ کے مین ڈیم کی تعمیر شروع ہوجائے گی۔

واپڈا حکام کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ کی زیر تعمیر دوسری ڈائیورشن ٹنل بھی اپریل کے وسط تک مکمل ہو جائے گی۔

مزید کہا کہ ہائی فلو سیزن کے دوران دریائے سندھ کا پانی دونوں ڈائی ورشن ٹنل سے گزر ے گا، 4 ہزار 320 میگاواٹ کا داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ دو مراحل میں مکمل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان کے مطابق منصوبے کے پہلے مرحلے سے بجلی کی پیداوار 2026ء میں شیڈول ہے۔

WAPDA