سوشل میڈیا ایکٹوسٹ طلحہ لبیب گرفتار، غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج
طلحہ لبیب سوشل میڈیا کے مشہور کھوجی ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ہیں
سوشل میڈیا چینل کھوجی ٹی وی کے طلحہ لبیب کو گرفتار کرلیا گیا۔
حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا کے حوالے سے کریک ڈاؤن شروع کردیا گیا ہے، اور مشہور سوشل میڈیا چینل کھوجی ٹی وی کے چیف ایڈیٹر طلحہ لبیب کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
طلحہ لبیب پر غداری اور بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ طلحہ لبیب ملکی سیاست میں باقاعدہ فعال ہیں، 2018 کے انتخابات کے دوران انہوں نے تحریک انصاف کی مہم کے لیے جدید آئی ٹی نظام بنانے میں مدد کی اور پی ٹی آئی کے تھنک ٹینک کے ساتھ مل کر پارٹی کے بیانئے کو عوام میں مقبول کرایا۔
Khoji tv
talha labeeb
مقبول ترین













اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔