Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
27 Shawwal 1445  

پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاریاں کن مقدمات میں کی جائیں گی، پولیس نے واضح کردیا

جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نئے مقدمات کے تحت کی جاسکتی ہیں، پولیس
اپ ڈیٹ 22 فروری 2023 02:04pm

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری دفعہ ایک سو چوالیس کی خلاف ورزی پر کی جائے گی۔

تحریک انصاف کی جیل بھرو تحریک آج لاہور سے شروع ہورہی ہے، کارکنان جوق در جوق لاہور کے چیئرنگ کراس پر جمع ہورہے ہیں، تاہم ابھی تک یہ معمہ کہ پولیس کس قانون کے تحت پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرے گی۔

پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ جیل بھرو تحریک میں گرفتاریاں نئے مقدمات کے تحت کی جاسکتی ہیں، لاہور میں دفعہ 144 نافذ ہے، اور تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاری دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جائے گی، جب کہ ان پر مقدمہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر درج ہوگا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کارکنوں کی گرفتاری ان کے کہنے پر نہیں کی جاسکتی، گرفتاری کے بعد مثل اور ضمنیوں میں جرم لکھنا لازم ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج ہوں گے، سڑک بلاک کرنے پر دفعہ 290، دفعہ291 کے تحت مقدمات درج ہوگا، جبکہ امن و امان خراب کرنے اور نعرے بازی پر 16 ایم پی او کے تحت مقدمہ درج ہوگا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر کارکنان چیئرنگ کراس پر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، جیل بھرو تحریک میں حقیقی رنگ بھرنے کے لئے کپتان کے کھلاڑیوں نے خود کو ہتھکڑیاں لگا کر پہلے ہی خود ساختہ جیلوں میں بند کرلیا۔

pti

PTI workers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div