Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
19 Shawwal 1445  

عمران خان نے پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا

عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی نیب اور ایف آئی اے طلبی پر مشاورت ہوگی
شائع 23 فروری 2023 04:05pm

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رہنماؤں اور کارکنان کی گرفتاریوں پر پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے زمان پارک لاہور میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ جس میں رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاریوں پر آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت ہوگی۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں واپسی اور آئینی بحران پر تبادلہ خیال ہوگا، جب کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات میں امیدواروں کے حوالے سے غور ہوگا۔

اجلاس میں نیب اور ایف آئی اے کی جانب سے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کی طلبی بارے مشاورت ہوگی، جب کہ فواد چوہدری، علی زیدی اور اعجاز چوہدری سمیت دیگر شریک ہوں گے۔

imran khan

Jail Bharo Tehreek

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div