Aaj News

بدھ, ستمبر 18, 2024  
13 Rabi ul Awal 1446  

سابق وزیر اعلیٰ محمود خان کے بھائی کی مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی

عبداللہ خان نے خیبرپختونخوا پولیس پر شدید تنقید اور ایس ایچ او تھانہ مٹہ کو برا بھلا کہہ دیا
شائع 24 فروری 2023 05:43pm
عبداللہ خان نے  تقریب سے خطاب میں  پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ فوٹو — فائل
عبداللہ خان نے تقریب سے خطاب میں پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا۔ فوٹو — فائل

سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) محمود خان کے بھائی نے مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی دے دی۔

محمود خان کے بھائی تحصیل چئیرمین مٹہ عبداللہ کی جانب سے خیبرپختونخوا پولیس پر شدید تنقید اور ایس ایچ او تھانہ مٹہ کو برا بھلا کہتے ہوئے مٹہ پولیس اسٹیشن نذر آتش کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

گزشتہ روز پولیس نے وزیر اعلی محمود خان کے گھر کے قریب جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں اعلان کیا تھا۔

پولیس کے اس اقدام پر پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما آگ بگولہ ہو گئے جب کہ عبداللہ نے جیل بھرو تحریک کے حوالے سے تقریب سے خطاب میں پولیس کو آڑے ہاتھوں لیا۔

pti

mehmood khan