Aaj News

جمعہ, اپريل 26, 2024  
17 Shawwal 1445  

سی ڈی اے فلیٹس پر پولیس کے قبضے کا کیس، 16 سال بعد فیصلہ آگیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کا قبضہ غیرقانونی قراردے دیا
شائع 25 فروری 2023 03:19pm
تصویر/فائل
تصویر/فائل

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) فلیٹس پر پولیس کے قبضے کیس کا 16 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے پولیس کا قبضہ غیرقانونی قراردے کر200 فلیٹس خالی کروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ فلیٹس خالی کروا کر رپورٹ جمع کرائی جائے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ فلیٹس پرقبضہ پولیس کی جانب سے کھلی ہٹ دھرمی ہے۔

اسلام آباد پولیس نے200 فلیٹس لال مسجد آپریشن کے وقت لئے تھے جبکہ فلیٹس پر قبضے کے خلاف سی ڈی اے اپیلیں2011سے زیر التوا تھیں۔

یاد رہے کہ پولیس نے2007 میں لال مسجد آپریشن کیلئے 200 فلیٹس لئے تھے۔

Islamabad High Court

lal masjid

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div