Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس قبل از وقت بلانے کا فیصلہ

پالیسی ریٹ میں اضافے کا امکان ہے
شائع 28 فروری 2023 10:55am

اسٹیٹ بینک نے 16 مارچ کو شیڈول مانیٹری پالیسی کا اجلاس قبل از وقت 2 مارچ کو بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس قابل از وقت بلانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور اس حوالے سے اسٹیٹ بینک نے ٹویٹ بھی کردی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے اپنی ٹویٹ میں بتایا ہے کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس دو مارچ کو ہوگا، اس سے قبل یہ اجلاس 16 مارچ کو شیڈول تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاشی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے، پالیسی ریٹ میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضٰی سید کا کہنا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال بہت خراب ہے، پچہتر سالہ تاریخ میں بدترین معاشی بحران کا سامنا ہے، دنیا کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی نے بدترین کارکردگی دکھائی، غربت بڑھ رہی ہے۔

سابق گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ افراط زر 30 فیصد ہے، جو 50 سال کی بلند سطح ہے، زرمبادلہ کے ذخائر تاریخ کی نچلی سطح پر ہیں، غیرملکی قرضے بڑھ رہے ہیں، اور آئی ایم ایف سے معاہدہ جلد متوقع ہے۔

State Bank Of pakistan

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div