Aaj News

جمعرات, مئ 02, 2024  
23 Shawwal 1445  

پی ایس ایل اسپانسرز: نیوز پورٹلز کا لبادہ اوڑھے سٹہ باز کمپنیوں کی کہانی

ایسی ویب سائٹس کے ساتھ چار فرنچائزز کا معاہدہ ہے۔
شائع 28 فروری 2023 06:03pm

اگر آپ پاکستان سپر لیگ دیکھ رہے ہیں تو آپ کو کچھ اسپانسرز جیسے XBAT1، MCW Sports، Wolf777News، BJ Sports، اور MelBat ضرور نظر آئے ہوں گے۔

یہ کچھ جانے پہچانے معلوم ہوتے ہیں، یا یوں کہیں کہ بیٹنگ (جوا) سائٹس کے ناموں کی قریب قریب نقل ہیں۔

جوا ایکٹ 1977 کے تحت پاکستان میں کسی بھی قسم کی شرط لگانا غیر قانونی ہے۔ اس قانون کے تحت صرف لائسنس یافتہ ”سیاحتی کمپلیکس“ میں جوے بازی کی اجازت ہے، وہ بھی صرف غیر ملکیوں کو۔

اب ایک بڑا سوال اٹھتا ہے کہ یہ پی ایس ایل میں کیسے داخل ہوئے؟

دیکھا جائے تو مذکورہ بالا اسپانسرز شرط لگانے والی کمپنیاں نہیں ہیں، بلکہ ’رجسٹرڈ‘ کھیلوں کی ویب سائٹس ہیں۔

یہ سب اس وقت شروع ہوا جب Sky247.net نے 2021 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کی صفوں میں شمولیت اختیار کی۔

یہ پاکستان سپر لیگ کے بقیہ حصے کے لیے بطور اسپانسر آئے تھے، جو عالمی وبا کورونا کی وجہ سے روک دیا گیا تھا۔

یہ پہلا موقع تھا جب بیٹنگ پلیٹ فارم ’Sky247‘ سے ملتے جلتے نام کی ویب سائٹ پاکستان میں لائم لائٹ میں آئی۔

تاہم، کچھ صحافی اور سوشل میڈیا صارفین یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ مذکورہ پلیٹ فارم ملتے جلتے ناموں والی بیٹنگ سائٹس کی ملکیت ہیں۔ تاہم، ان کے دعووں کی حمایت کے لیے کوئی دستاویزات دستیاب نہیں ہیں۔

پاکستان میڈیا انڈسٹری کے معروف نام حامد میر نے ٹوئٹر پر اس اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کے لیے تیار نہیں، لیکن بھارتی سپانسرز پی ایس ایل 8 میں بہت متحرک ہیں کیونکہ وہ یہاں پیسہ کما رہے ہیں۔

مثال کے طور پر dafaNEWS پی ایس ایل کے اہم سپانسرز میں سے ایک ہے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ ’دفابیٹ‘ کی ملکیت ہے۔

کراچی کنگز کے پاس پی ایس ایل 8 کے لیے ٹائٹینیم اسپانسر کے طور پر XBAT 1 ہے۔ یہ مبینہ طور پر بیٹنگ ویب سائٹ xbet1 کا سروگیٹ برانڈ ہے۔

اسی طرح دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز میلبٹ کے زیر اہتمام ہے جو کہ melbat.live سے کام کرنے والی اسپورٹس سائٹ ہے۔

تاہم، اگر آپ میلبٹ کو سرچ کرتے ہیں تو پہلے گوگل سرچ کے نتائج میں میلبیٹ ظاہر ہوتا ہے، جو کہ ایک بیٹنگ ویب سائٹ ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ایم سی ڈبلیو اسپورٹس کے ساتھ مل کر کام کیا ہے، جو کیسینو ایم ڈبلیو سی کے لیے مبینہ طور پر سروگیٹ ویب سائٹ ہے۔

ان کے پاس BJ Sports بھی ہے، جسے سوشل میڈیا صارفین نے بی جے کیسینو کے لیے سروگیٹ ویب سائٹ ہونے کا دعویٰ کیا۔

وولف 777 نیوز ملتان سلطانز کا سپانسر ہے۔ یہ دوبارہ مبینہ طور پر Wolf777 کا سروگیٹ برانڈ ہے جو ایک آن لائن کیسینو ویب سائٹ ہے۔

حال ہی میں پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف نے پی سی بی کو مبینہ طور پر فرنچائزز کو سروگیٹ اشتہارات کے معاہدوں پر دستخط کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ’اس سال بیٹنگ کا اشتہار زیادہ نمایاں ہو گیا ہے اور کسی کو بھی اس کی پرواہ نہیں ہے کیونکہ ہر کوئی پی ایس ایل سے کمانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ”یہ بین الاقوامی کرکٹ اور دیگر لیگز میں بھی ہو رہا ہے۔“

نہ صرف یہ، اس کے بعد انہوں نے ٹویٹر پر بورڈ کو اس طرح کے اسپانسرز کی اجازت دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

نتاشا اُدرانی نے ٹویٹر پر لکھا کہ انہوں نے کلارک کینٹ کی بھیس بدلنے والی کتاب سے ایک صفحہ نکالا ہے۔

مطاہر خان نے ٹویٹر پر لکھا کہ اگر آپ پی ایس ایل کے پرستار ہیں، تو امکان ہے کہ آپ کی ٹیم کو کسی بیٹنگ کمپنی نے اسپانسر کیا ہو جو خود کو نیوز پلیٹ فارم بتاتی ہے۔

اسی طرح کی پریکٹس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں بھی چل رہی ہے، جہاں سٹے بازی پر بھی پابندی ہے۔

PSL 8

Sponsers

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div