اسپن وام میں شہید سپاہی افضل اور عمران اللہ کی نماز جنازہ ادا
پاک فوج کے جوان دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے
اسپن وام میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید سپاہی افضل خان اور عمران اللہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید افضل خان کی نماز جنازہ بدرگاہ مردان میں اداکی گئی جبکہ شہید عمران اللہ کی نماز جنازہ سرائے سر، باجوڑ میں ہوئی۔
نماز جنازہ میں اعلیٰ افسران اور شہدا کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ شہداء کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔ پاک فوج کے دونوں سپاہی اسپین وام میں شہید ہوئے تھے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات کے خلاف وطن عزیز کا دفاع کرنے کے لئے پرعزم ہے، مشکل کے ساتھ حاصل کئے گئے امن کو نقصان پہنچانے کی دشمن قوتوں کی کوششیں ناکام بنائی جائیں گی۔ مسلح افواج دشمن قوتوں کا بھرپور طاقت سے جواب دیں گی۔
security forces
operation in waziristan
Pakistan Law and order situation
مزید پڑھیں
مقبول ترین
عید الاضحیٰ کب ہوگی، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
بجٹ 2023 - 24 میں کیا مہنگا کیا سستا ہوا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
جعلی اے ایس پی بن کر آئی جی کو ملنے آنے والی خاتون ساتھیوں سمیت گرفتار
کس گریڈ کے سرکاری ملازم کی تنخواہ میں کتنا اضافہ ہوگا؟
ویرات کوہلی نے کس کھلاڑی کو موجودہ دور کا بہترین ٹیسٹ کرکٹر قرار دیا؟
تازہ ترین
Comments are closed on this story.