Aaj News

جمعہ, مئ 03, 2024  
24 Shawwal 1445  

افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر حملہ، 6 دہشت گرد ہلاک

ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم حراسانی بھی شدید زخمی
شائع 02 مارچ 2023 02:45pm

صوبہ خوست میں کالعدم ٹی ٹی پی پر حملے میں اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشت گرد ہلاک اور 15 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان صوبے خوست میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) پی آئی ای ڈی حملہ کیا گیا ہے، جس میں ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں سمیت 6 دہشتگرد ہلاک اور 15 شدید زخمی ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں عبدالمنان، عالم خان، کجیر اور 3 نامعلوم شامل ہیں، جب کہ زخمی دہشتگردوں میں فضل امین، محمد عرف طوفان، نُور پایو خان، فقیر اللہ، تروزئی، سَت کئی، علی سر خان، زبیر، ہجرت اللہ، کمال، شیر افضل، میں بخت اللہ، ذبیح اللہ اور 2 نامعلوم دہشتگرد شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد ٹی ٹی پی کی لیڈر شپ میں شدید مایوسی اور اختلافات کی لہر دوڑ گئی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کے حلقوں میں یہ بات ہو رہی ہے کہ پاکستان کا وفد جو افغانستان آیا تھا اس کے بعد سے ٹی ٹی پی کے لئے مسائل میں اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب ٹی ٹی پی کے نچلے درجے کے دہشت گردوں کے درمیان ٹی ٹی اے کی سینئر لیڈر شپ کے متعلق شکوک و شبہات مزید بڑھ گئے ہیں، اور یہ واقعات ٹی ٹی پی کے اندر بڑھتی ہوئی بے چینی اور اختلاف کا ایک واضح نشان ہے۔

ذرائع کے مطابق ایک علیحدہ واقعے میں کالعدم ٹی ٹی پی کے عمر میڈیا گروپ کا انچارج مکرم خراسانی بھی شدید زخمی ہوا ہے۔

afghanistan

afghan taliban

TTP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div